وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

May 03, 2017

7a

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تقویت دینے کیلئے بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کے فروغ کیلئے اقتصادی روابط کو وسعت دیتے رہیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران خطہ میں امن و استحکام کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نواز شریف نے دوطرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر کا ہدف جلد از جلد حاصل کرنے کیلئے دونوں اطراف سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

7

وزیراعظم نے 26 اپریل 2017ءکو ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز کی شہادت سے متعلق ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں پیش آنے والے واقعہ پرایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور تجارت و اقتصادی تعاون اور بارڈر و سیکیورٹی ایشوز سمیت تمام شعبوں میں روابط بڑھانے کیلئے مسلسل کوششوں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایرانی حکومت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مسلسل کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ سماء / اے پی پی

PM house

iranian foreign minister

MUHAMMAD NAWAZ SHARIF

DR. JAVAD ZARIF

Tabool ads will show in this div