پاکستان میں اس سال بھی 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار
اسٹاف رپورٹ
پشاور : ملک میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار رہنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں کل عید منائی جائے گی جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں عیدالفطر کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں کل عید کا امکان ہے جبکہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے عوام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عید منائیں گے۔ سماء