آصف زرداری اور فوج نے مک مکا کر رکھا ہے، الطاف حسین
ویب ایڈیٹر
کراچی : متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا، ایم کیو ایم نے کبھی کسی پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا، آصف زرداری اور فوج نے مک مکا کر رکھا ہے۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا ہے کہ زکوٰة اور فطرے کی رقم جمع کرنے پر پابندی لگادی گئی، رکاوٹوں کے باوجود امدادی پروگرام ہورہا ہے، میں نے ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا، ایم کیو ایم نے کبھی کسی پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھا زرداری واقعی پاکستان کو بنانا چاہتے ہیں، میں نہیں سمجھا کہ پاکستان کھپے کھپے کا نعرہ کیوں لگارہے ہیں، پیپلزپارٹی والے جب زرداری کا ساتھ چھوڑ گئے تو میں نے ساتھ دیا، زرداری اور فوج کا پہلے سے ہی مک مکا تھا، آج بھی مک مکا جاری ہے۔ سماء