Technology

سپر کمپیوٹر سے ہزاروں گنا تیز مشین تیار

 6a

شنگھائی : چینی سائنسدانوں نے سپر کمپیوٹر سے کہیں تیز رفتار کوانٹم کمپیوٹنگ مشین تیار کرلی، جس کے مقابلے میں سپر کمپیوٹر ایک بونا دکھائی دے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے سائنسدانوں نے اس اہم کامیابی کا اعلان بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

6

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن پان جیان وائی نے بتایا کہ اگر یہ تصور کیا جائے کہ اس وقت موجود سپر کمپیوٹر کسی لائبریری میں موجود کتابوں کو ایک ایک کرکے پڑھ سکتا ہے تو ان کی بنائی ہوئی کوانٹم کمپیوٹنگ مشین اس لائبریری کی تمام کتابوں کو بیک وقت پڑھ سکتی ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق ان کی تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹنگ مشین کی کارکردگی اس طرح کی اس وقت موجود مشینوں سے 24 ہزار گنا زیادہ ہے۔ اے پی پی

CHINA

new technology

Super Computer

Tabool ads will show in this div