میں کوئی سپرمین نہیں ہوں، میئر کراچی
کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ نئے قبرستانوں کيلئے جگہ کاانتظام کررہے ہيں۔
میئرکراچی وسیم اختر شہید بينظیر بھٹو پارک کراچي ميں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شکایات آرہی تھیں کہ شہید بے نظیر بھٹو پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،پارک محترمہ کے نام پربنا تھا اس کو روشن اور سرسبز ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعلی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیربلدیات بھی موجود تھے،میں نے کہا کہ میں پارکوں پر قبضے ختم کرواؤں گا،وزیراعلی اور شورو صاحب نے کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں،پارک کے درمیان میں دیوار تعمیر کی گئی،ہم نے پارک پر قبضہ ختم کروایا۔
وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پارک کا خیال نہیں رکھا،محکمہ فائربريگيڈ کوجلد نيا سازوسامان ديں گے، سارے قبرستانوں پر مافيا بيٹھي ہوئي ہے، شہر میں جہاں کہیں پارکوں پر قبضے کئے گئے وہ سب ختم کئے جائیں گے۔
وسيم اختر کا کہنا تھا کہ نئے قبرستانوں کيلئے جگہ کاانتظام کررہے ہيں، ميں کوئي سپرمين نہيں ہوں، ہم سب مل کر شہر کو اسکی اصل شکل میں لائیں گے۔
بے نظیربھٹو پارک کی حدود میں غیر قانونی تعیمرات مسمار جبکہ پارک میں بني غیر قانونی دیوار بھی مسمار کردی گئی اینٹی اینکرچمنٹ کاآپریشن مئیر کراچی کی موجودگی میں ہوا۔ سماء