نائن زیرو  پر دوبارہ چھاپہ، رابطہ کمیٹی کے کیف الوری، قمر منصور گرفتار

کراچی: کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز سے قمر منصور اور رابطہ کمیٹی کے انچارج کو گرفتار کرلیا ۔ جس کے بعد حیدر عباس رضوی اور فاروق ستارکے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

گیارہ مارچ کے بعد ایکبار پھر ایم کیوایم کے مرکز پر رینجرز کا ایکشن ہوا۔ رات گئے سیکیورٹی اہلکاروں نے خورشید بیگم میموریل ہال کا محاصرہ کیا۔

 

رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوری  اور رابطہ کمیٹی کے سابق ترجمان قمرمنصور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

رینجرز نے حیدر عباس رضوی اور فاروق ستار کے گھروں پر بھی چھاپہ مارا ۔ تاہم غیرموجودگی کے باعث دونوں گرفتارنہ ہوسکے۔

 

آپریشن کے بعد عزیزآباد میں متحدہ کے حامی گلیوں میں نکل آئے اور نعرے بازی کی۔ سماء

rabita committee

qamar mansoor

Tabool ads will show in this div