وڈیرےکوبدمعاشی مہنگی پڑگئی

May 03, 2017
POLICE RAID KHI PKG 03-05 ALI [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/POLICE-RAID-KHI-PKG-03-05-ALI-1.mp4"][/video]  

کراچی: عمرکوٹ تھانے میں دھمکیاں دینے والے ویڑے کے بیٹے کو پولیس نے کراچی سے گرفتارکرلیا۔ملزم نے ڈرائنگ روم کی سیر تو سارے کس بل نکل گئے۔

پولیس کوتڑیاں لگاناعمرکورٹ کنری کے وڈیرے کو مہنگا پڑگیا ۔اس نےبیٹے کے ہمراہ تھانے میں بدمعاشی کی اورپولیس والوں کو معافی مانگنے پر مجبور کیا ۔

طاقت کا نشہ دکھانے پرسندھ پولیس جلال میں آگئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں عمرکوٹ پولیس نےکارروائی کی اورقانون کو ہلکا لینے والے حسن تالپور کو گرفتارکرلیا۔ایسی ہتھکڑی لگائی کہ معافی منگوانے والا انگریزی میں معافیاں مانگنے لگا ۔

ایس ایس پی عمرکوٹ کے مطابق حسن تالپور زید تالپور کا بیٹا ہے۔ ملزم کو کراچی سے عمر کورٹ منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے زید تالپور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے،اس حوالے سے ائیرپورٹ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div