ملک بھر میں روزہ، خیبر پختونخوا میں عید
ویب ایڈیٹر:
پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ پشاور ،چارسدہ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے ۔
پشاور کے بیشتر شہری مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے مطابق آج عید منا رہے ہیں ۔شہر کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔
چارسدہ میں بھی آج ہی عید منائی جارہی ہے،شہریوں نےعیدگاہوں اور مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی۔
نماز کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کرعید بھی خوب ملی اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ بھی چارسدہ میں نماز عید کے بعد شہریوں سے عید ملے۔
بنوں کے شہریوں نے بھی آج ہی نماز عید ادا کی اور اس کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی آج اہلیہ ریحام خان کے ہمرا شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے کے لیئے بنوں پہنچ رہے ہیں ۔ سماء