قائم علی شاہ اور آصف زرداری نے سندھ کی تقسیم کا بیج بو دیا، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر:


کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رات نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ اور ایم کیو ایم رہنما قمرمنصور کی گرفتاری پرشدیداحتجاج کیا۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگایاجارہا ہے۔نائن زیروپررینجرز کا چھاپہ اورکیف الوریٰ اور قمرمنصور کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے آئینی ،قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اورکارکنان متحد، منظم اور پرامن رہیں۔

الطاف حسین نے اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم پرمظالم کا سلسلہ بند کرائیں اورتمام گرفتارافرادکوفوری رہاکرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورآصف زرداری نے رینجرز کو ظلم وبربریت کا لائسنس دیکرسندھ کی تقسیم کا بیج بودیا ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ اپنے ساتھیوں کی رہائی کی بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ عدالت سے رجوع کریں گے،اگر عدالتوں سے انصاف نہ ملاتو انصاف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ جائیں گے،انصاف کیلئے دنیاکا ہردروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم قانون پسند جماعت ہے اوررینجرز کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف آئینی وقانونی جدوجہد کرے گی ۔ وکلاء اگرفتاریوں کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں ،تمام جھوٹے مقدمات کا عدالت میں مقابلہ کریں گے۔ سماء

sind

ASIF ZARDARI

raid

Tabool ads will show in this div