پیپلزپارٹی نے نواز حکومت کو سنگین نتائج کا عندیہ دیا
لاہور : قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چار مئي کو ناصر باغ ميں حکمرانوں سے کئي سوال کرنے ہيں، مياں صاحبان سے پوچھيں گے کہ چار سال ميں آخر انہوں نے کيا کيا ہے۔ لاہور ميں پيپلزپارٹي کي عوامي رابطہ مہم زور و شور سے جاري ہے، قمرزمان کائرہ نے عوامي بيٹھک سے خطاب ميں حکمران جماعت کو آڑھے ہاتھوں ليا اور نواز ليگ کي جانب سے شروع کيے عوامي فلاحي منصوبوں کو گنوايا اور ساتھ ہي ان کے انجام کا احاطہ بھي کيا۔
پيپلز پارٹي پنجاب کے صدر ڈان ليکس کا ذکر کرنا بھي نہيں بھولے، عوامي لہجہ اپناتے ہوئے نواز حکومت کو سنگين نتائج کا عنديہ بھي ديا۔
قمر زمان کائرہ کے خطاب کے فورَا بعد کارنر ميٹنگ ميں شريک کارکن کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ کسي نے کي چھينا جھپٹي تو کوئي دوسرے سے۔ گتھم گتھا ہوگيا۔ سماء