پی ٹی آئی نے ضیاء اللہ آفریدی کی رکنیت معطل کر دی
اسٹاف رپورٹ:
اسلام آباد: تحریک انصاف نے کرپشن کے الزام میں گرفتار خیبر پختونخوا کے سابق وزیر ضیا اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر جہانگیر ترین کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ضیا اللہ آفریدی کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن الزامات کے غلط ثابت ہونے تک ضیا اللہ آفریدی کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی۔ اس فیصلے سے خیبر پختونخوا کے پارٹی آرگنائزر فضل محمد کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ضیا اللہ آفریدی سے خیبر پختونخوا کی وزارت کا قلمدان واپس لیا گیا تھا۔ سماء
PTI
KPK
IMRAN KHAN
zia ullah afridi
suspend
ex minister
تبولا
Tabool ads will show in this div