عالمی آزادی صحافت کا دن اور آج کا میڈیا
کراچی : ہرسال 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد جہاں آزادی صحافت کی اہمیت افادیت صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے وہاں معاشرے میں حق اور سچ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام میں سیاسی مذہبی اور اخلاقی و سماجی شعورکی آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔
عالمی یوم آزادی صحافت کا آغاز 1991سے نمیبیا سے شروع ہوا۔ صحافت معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے، اگرسچائی کے ساتھ کی جائے، ظاہر ہے کہ اگر سچائی کے ساتھ صحافت کی کارگزاری ہوگی تو یہ زمانے کی روش و رفتار اور عمرانی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گا۔

جہاں ہم پریس کی آزادی کی بات کرتے ہیں، وہیں ہمارے ملک میں کسی بھی آزادنہ رپورٹ شائع کرنے یا اس پر بات کرنے سے پہلے بہت سے عوامل سے گزرنا پڑتا ہے، دہشت گردوں، عسکری ونگز اور ایجنسیز کی جانب سے ہونے والے رویوں اور ایکشن کے بعد پاکستان کو صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
https://rsf.org/sites/default/files/carte_2017_en_2_1.pdf
پاکستان میں 15 سال میں پاکستان میں 117 صحافیوں کو قتل کیا گیا، تاہم اس میں سے صرف تین کارروائیوں کے مقدمے درج کیے گئے، جو ایک بڑی تعداد ہے۔

