برج ٹاون ٹیسٹ؛ پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 81 رنز کی برتری حاصل
برج ٹاون: پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں 393 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، اسطرح قومی ٹیم کو کالی آندھی پر 81 رنز کی رتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر اظہر علی نے سنچری اسکور کی اور رنز بنائے 105، جب کہ کپتان مصباح الحق 99، اور احمد شہزاد 70 رنز بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر گیبریل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ہولڈر اور بشو نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سماء