Technology

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری ، نیا فیچر آگیا

May 02, 2017

WhatsApp-Android-e1441334577402-930x704

واٹس ایپ میں جلد ہی ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔

یہ فیچر بہت پہلے سے فیس بک اور ٹویٹر پر موجود ہے جس کے ذریعے کسی پوسٹ کو ہمیشہ سب سے اوپر (پن ٹو ٹاپ ) رکھا جاسکتا ہے البتہ یہ سہولت صرف ایک پوسٹ کے لیے ہے۔

نئے واٹس ایپ فیچر کی بدولت صارفین کے لیے یہ ممکن ہوگا کہ اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے تاکہ انہیں تلاش کرنے کے لیے اسکرول ڈاؤن نہ کرنا پڑے، سب سے اوپر رکھی جانے والی چیٹس کی نوعیت انفرادی بھی ہوسکتی ہے اور وہ گروپ چیٹس بھی ہوسکتی ہیں۔

فی الحال یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.17.162 میں دستیاب ہے جنہیں پلے اسٹور سے بطور بیٹا ٹیسٹر رجسٹر ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

فیس بْک کی طرح واٹس ایپ میں بھی ’سب سے اوپر‘ رکھی گئی چیٹس اس وقت بھی سب سے اوپر ہی رہیں گی کہ جب دوسری چیٹس میں نئے پیغامات موصول ہورہے ہوں۔

واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو عوامی سطح پر پیش کرنے کیلیے کوئی تاریخ تو نہیں دی گئی ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ فیچر اسی ماہ کسی نئی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہوجائے گا۔ سماء

USER

Tabool ads will show in this div