موسم گرمانےہاتھ کےپنکھوں کی مانگ بڑھادی
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Hand-Fan-Psh-Pkg-30-04.mp4"][/video]

پشاور: گرمي کے موسم ميں طويل لوڈ شيدنگ کے باعث پشاور ميں دستي پنکھوں کي مانگ ميں اضافہ ہوگياہے۔ شہري ان پنکھوں کوگرم موسم ميں کسي نعمت سے کم نہيں سمجھتے۔
شديد گرمي کے موسم ميں سولہ اٹھارہ گھنٹے کي طويل لوڈ شيڈنگ جب معمول بن ہاتھ کےپنکھےراحت بن جاتے ہیں۔
يوں تو بازار ميں بجلي سے چلنے والے آلات کي بھرمارہےتاہم ہاتھ کي پنکھوں کي اہميت اب بھي برقرار ہے۔سيزن آن ہوتے ہي ان کی مانگ ميں بھي خوب اضافہ ہوجاتاہے۔
روزافزوں مہنگائي کے باعث بيس سے تيس روپے ميں بکنے والا يہ پنکھا اب پچاس روپے ميں فروخت ہو رہا ہے۔ سماء