سو گیدڑ بھی آجائیں تو شیر اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے

May 02, 2017

Pm Nawaz Speech Laiya Ptv 02-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/PM-at-Layya-Sot-02-05.mp4"][/video]

لیہ: وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے،مخالفین کاایجنڈا تخریب کاری ہے۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کی دس جلسیاں اس جلسے میں سما جائیں، اسلام آباد جلسے میں کرسیاں خالی تھیں،آج کا جلسہ 2018کی نوید سنا رہا ہے، پاکستان بھرمیں لیہ، لیہ ہورہی ہے، کسی کوغلط فہمی ہے تولیہ آکردیکھ لے، اپنےامیدوارکولیہ لاؤ ضمانت ضبط نہ ہوتوپھرکہنا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے بجلی سستی کررہے ہیں،ٹیوب ویل کی بجلی کو بھی سستا کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف فیتا کاٹ کرنہیں جاتا،نوازشریف اپنے دوستوں کوکبھی نہیں بھولتا۔

وزیراعظم نے چوک اعظم، فتح پورکیلئے گیس کی فراہمی اور لیہ کی عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے،مخالفین کاایجنڈا تخریب کاری ہے، ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیتے، مخالفین کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی،میرے کارکن شیرہیں اوروہ گیڈرہیں، شیر، شیرہوتاہے، سو گیڈربھی آجائیں تو شیراپنی جگہ کھڑا رہتاہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بتائیں کیچڑا چھالنے والے آپ کے لیڈربن سکتے ہیں،ہم سچ اوراصول کی سیاست کرتےہیٕں،نئے پاکستان کی بات کرتے تھے، پختونخوا کو بھی پرانا کردیا، اپنی زبان کو گندا نہیں کیا،کسی پرالزام تراشی نہیں کی، عوام کی محبت ہی میرااصل سرمایہ ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مخالفین کاایجنڈاصرف جھوٹ بولنااورالزام تراشی ہے، مخالفین نے4سال میں کبھی کام کی بات کی،ہم لوڈشیڈنگ کی لعنت کوہمیشہ کیلئے ختم کریں گے،نکسانوں کیلئےٹیوب ویل کی بجلی بھی سستی کریں گے، اگلےسال10ہزارمیگاواٹ سسٹم میں لائیںٕ گے۔ سماء

pm nawaz

Nawaz Shareef

PM Speach