اسپاٹ فکسنگ؛خالد لطیف کو 5 مئی تک مہلت

May 02, 2017

PCB Khalid Latif Lhr 02-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/KHALID-LATEEF-PKG-02-05-Mukkaram.mp4"][/video]

 

لاہور:پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کو اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق سوالات کے جواب کے لئے پانچ مئی تک کی مہلت مل گئی۔ تعاون نہ کرنے پر یکطرفہ کارروائی کی دھمکی کام کرگئی،خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے۔

پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں نام آنے پرمعطل کرکٹر خالد لطیف پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکراکاؤنٹس اوراثاثوں کے حوالے سے سوالات کے جواب کے لئے پانچ مئی تک کی مہلت حاصل کرلی۔

کرنل اعظم نے بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات معلوم کی اورنئے شواہد پرجواب طلب کیا۔ اوپننگ بلے باز نے جواب کے لئے پانچ مئی تک کا وقت مانگ لیا۔

اینٹی کرپشن یونٹ نے خالد لطیف کو چھبیس اپریل کو طلب کیا تھا،خالد لطیف نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم پر جانبداری کا الزام لگا کر پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

anti corruption unit

Khalid Latif