آئی سی سی نے پاکستان کواچھی خبردیدی

دبئی:آئی سی سی کی سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پرآگیا۔
دبئی سے جاری آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان کےلیے اچھی خبرہے۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان نے ترقی کی ہے۔پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
آئی سی سی کےمطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈپہلے،انگلینڈدوسرےنمبرپرہے۔ تیسرے نمبر پر موجود پاکستان کے بعد بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں جنوبی افریقا پانچویں،آسٹریلیا چھٹے،ویسٹ انڈیزساتویں نمبرپر ہے۔ سری لنکاکاآٹھواں نمبر ہے جبکہ افغانستان نے بنگلادیش کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور نویں نمبر پر موجود ہے۔ بنگلادیش کا دسواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نےگذشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کوٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جس سے اس کومزید پوائنٹس ملے اور رینکنگ میں بہتری آئی۔ سماء