خاتون ٹی وی اینکر کو لائیو شو میں طلاق

755ade1c-9669-410a-ac4b-0987d987aa5b_16x9_788x442

قاہرہ : مصری کے قامی ٹی وی میں جاری شو کے دوران خاتون اینکر کو شوہر نے لائیو فون کرکے طلاق دے دی۔

قاہرہ نیوز ایجنسی ایل وطن نیوز پر جاری رپورٹس کے مطابق مصری ٹیلی وژن ایل ٹی سی پر خاتون میزبان حبا الزاید مصر میں بڑھتے طلاق کے رجحانات پر گفت گو کر رہی تھیں کہ اس دوران اس دوران  لائیو شو میں  اچانک ان کے شوہر نے کال کرڈالی۔

ان کے شوہر نے انھیں فون کر کے کہا کہ وہ بغیر اجازت کے اس پروگرام میں کیوں شریک ہوئی؟ خاتون اینکر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اس لیے تم سے لائیو شو میں بات کر رہی ہوں کہ کیونکہ مجھے تم سے خوف آتا ہے، جس کے بعد حبا الزاید کے شوہر نے شدید غصے سے کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں اور فون بند کر دیا۔

حیا کیلئے ساری صورت حال ناقابل بیان اور ناقابل قبول تھی، تاہم یہ سب کچھ سچ نہیں تھا، بلکہ شو میں حقیقت کا رنگ بھرنے اور لوگوں کو اس بڑھتے رجحان کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے کیلئے پروگرام کی ٹیم کی جانب سے اس کال کو پلاننگ کے تحت شامل کیا گیا تھا۔

نیوز رپورٹ کے مطابق لائیو فون کال کا اہتمام صرف اس لیے کیا گیا تا کہ عوام کو اندازہ ہو سکے، کہ مصر جیسے اسلامی ملک میں طلاق کا رجحان کس قدر فروغ پا رہا ہے۔

tv anchor نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مصر میں ہر 4 منٹ بعد ایک طلاق واقع ہوتی ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں میں طلاق کی شرح 40 فیصد اور تعلیم یافتہ لڑکیوں میں طلاق کی شرح 34 فیصد ہے۔ طلاق دینے والوں میں اعلیٰ تعلیم افراد بھی شامل ہیں۔ سماء

INTERESTING

TV Anchor

Video Viral

TV host

Divorce rate

Tabool ads will show in this div