بھارتی میڈیاکی ہزرہ سرائی، پاک فوج کا بھرپورجواب،الزامات مسترد

May 02, 2017

indian-unprovoked-firing-along-loc-the-director-generals-of-military-operations-of-pakistan-and-1479919575-7545

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Pak-India-HotLine-Contact-Isb-Pkg-02-05.mp4"][/video]

راول پنڈی : ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے عائد غیر ضروری طور پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ایسے الزامات کو ہوا دے رہا ہے، پاکستان ایل او سی پر جنگ بندی اور امن چاہتا ہے، امید ہے بھارت ماحول کو مزید خراب کرنے کے اقدامات نہیں کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹرز کے مقامی کمانڈرز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی کمانڈر کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان نے لائن آ ف کنٹرول اور سیز فائرمعاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، نہ ہی بھارتی فوجیوں کا سر قلم کیا گیا اور نہ ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی۔ l_200658_061428_updates اپنے بیان میں ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی ہر قیمت پر پاسداری کرے گا، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔

Pak India HotLine Contact Isb Pkg 02-05

پاکستانی کمانڈر کی طرف سے یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر پرامن ماحول کے لئے پرعزم ہے اور پاکستان بھی بھارت سے اسی جذبے کی توقع رکھتا ہے، امید ہے بھارت ماحول کو مزید خراب کرنے کے اقدامات نہیں کرے گا۔ 5-53

آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق پاک بھارت فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ آج صبح گیارہ بجے ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم او کی سطح پر بھی پاک بھارت رابطہ آج متوقع ہے۔ سماء

DGMO

Hotline

Tabool ads will show in this div