افغان قیادت پاکستان سے دوستی کی خواہش مند ہے

Ayaz Sadiq Speech Lhr 26-04 اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں افغان قیادت پاکستان سے دوستی کی خواہش مند ہے۔جلد افغان صدر اورچیف ایگزیکٹو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پارلیمانی وفد کے ہمراہ افغانسستان کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ کراسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت اورعوام پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں اپنے تحفظات کا اظہارکیا اوران کے تحفظات بھی سنے ہیں۔ہم نے افغان قیادت سے فہرستوں کا تبادلہ نہیں کیا، کل یا پرسوں ڈی جی آئی ایس پی آر افغانستان جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے تعلقات میں بہتری کی امید نظرآئی ہے۔ہم صرف ہمسائے اوربھائی نہیں ایک دوسرے کے امن کے ضامن بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے بھی سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سماء

AYAZ SADIQ

Speaker National Assembly

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div