کراچی آپریشن،امن میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کوہرصورت روکاجائیگا،حمزہ شہباز

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاہور : ممبر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کراچی والے10،15سال سے امن کیلئے ترس رہے ہیں، جلد امن کراچی کا مقدر بنے گا، اب امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ہر شخص کو ہر قیمت روکا جائے گا، کالا باغ سے متعلق حمز شہباز کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کو فرسودہ اور ملک دشمن سیاست کے گھاٹ اتاردیا، کالا باغ ڈیم بنتا تو آج بجلی سستی ہوتی، اقتصادی راہداری کا حال کالا باغ ڈیم جیسا نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے مختصر گفت گو میں خادم اعلیٰ کے صاحبزادے اور قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے قربانی دینے والوں کو عید پر نہیں بھولنا چاہیے، دعا ہے کہ اللہ جلد پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرے، کراچی آپریشن اور فورسز کی کارروائیوں سے متعلق امید ظاہر کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن جاری ہے، جلد امن کراچی کا مقدر بنے گا، آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد شروع ہوا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے10،15سال سے امن کیلئے ترس رہے ہیں، امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر صورت روکا جائے گا۔

توانائی بحران سے متعلق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبے مکمل ہونے پر پاکستان معاشی طاقت بنے گا، معاشی طاقت بننے کیلئے امن وامان بہت ضروری ہے، معاشی طاقت بننے کیلئے ہمسایوں سے تعلقات بہتر ہونے چاہیئں، کالا باغ ڈیم بنتا تو آج بجلی سستی ہوتی، اقتصادی راہداری کو بھی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم کوششوں سے وزیراعظم تمام جماعتوں کو ایک پیج پر لے کر آئے، اقتصادی راہداری کا حال کالا باغ ڈیم جیسا نہیں ہونے دیں گے۔ سماء

PTI

PUNJAB

ZARBE AZB

killers

HAMZA SHAHBAZ

KALABAGH DAM

PAK CHINA ECONOMIC CORRIDOR

TALIBAN

Tabool ads will show in this div