مون سون بارشیں، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی

اسٹاف رپورٹ:

لاہور:ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں نے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی مچادی ہے۔ مزید بارشوں کی پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے دریاؤں میں اونچے اور درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔


مون سون کی بارشوں سے دریائے سندھ، کابل اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ زور پکڑنے لگا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے جہلم میں منگلا ، دریائے سندھ میں تونسہ بیراج اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مُقام پر اُونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ 5 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا ہیڈ تونسہ سے گزرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق نوشہرہ کے مُقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار 900 کیوسک، منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 63 ہزار 832 کیوسک اور دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 5 ہزار 613 کیوسک ہے جبکہ 32 ہزار کیوسک کا ریلا راجن پور کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مون سون بارشوں کے باعث دریائے راوی میں شاہدرہ کے مُقام اور چناب کے نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کچے کے علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور ریلیف کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ سماء

mon soon

KABUL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div