واہ کینٹ،فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ،2دہشت گرد ہلاک
راول پنڈی : واہ کے علاقے ملہی روڈ پر کومبنگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بارود مواد بھی برآمد ہوا۔
ایس ایچ او صدر واہ کے مطابق راولپنڈی کے قریب صدر واہ میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صفت اللہ اور محمد عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر سے خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
رینجرز حکام کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی، ایس ایچ او کے مطابق بارودی مواد اور خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس اور رینجرز نے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سماء