لاہور، کم عمر گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد
اسٹاف رپورٹ:
لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاد باغ میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش مالکان کے گھر سے ملی ہے ۔ واقعہ قتل ہے یا خود کشی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقے میں بشیر نامی شخص کے گھر ملازمت کرنے والی 15 سالہ آمنہ کی لاش بالائی منزل پرکمرے میں پھندے سے لگی ملی۔
ملازمہ کے اہل خانہ نے پولیس کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
آمنہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، آمنہ کی گھر والوں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں تھی ۔مالکان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیں گے۔
مالکان نے ہلاکت کی اطلاع آمنہ کی والدہ کو اپنے ساتھ گھر لےجاکردی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش مکمل ہونے پر ہی حقائق واضح ہوں گے۔ سماء