شیخوپورہ؛ موٹروے پرکارسے بھاری اسلحہ برآمد

weapons

شیخوپورہ: موٹروے پولیس نے کار سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق اسلحہ دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ شیخوپور میں موٹروےپولیس کی کارروائی کے دوران اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق کوٹ پنڈی داس کےقریب کار سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جسے گاڑی کےخفیہ خانوں میں چھپایاگیاتھا۔اسلحےمیں کلاشنکوف،رائفلیں،پستول اورگولیاں شامل ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ دہشتگردی کے لئے استعمال ہونا تھا اور لاہور اسمگل کیا جا رہا تھا۔ موٹروے پولیس کے مطابق 2 ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سماء

Shaikhupura

weapons recovered

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div