سندھ میں آج شام سے مون سون بارشوں کا امکان

اسٹاف رپورٹ

ملک بھر میں جاری بارش کا سلسلہ مزید چند دن رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان، کے پی کے اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز میں بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان، کے پی کے اور کشمیر کے کچھ علاقوں سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشیں جاری رہیں گی، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے نشیبی علاقوں خصوصاً ندی نالوں کے قریب رہنے والوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، محمکہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات زیادہ ہوں گے۔ سماء

MetOffice

MoonSoon

Tabool ads will show in this div