جیل سےفرارہوناخاتون قیدی کومہنگاپڑگیا

CENTRAL JAIL WOMEN 30-04

کراچی:سینٹرل جیل سے خاتون قیدی کافرارہونے کامنصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔

سماءکےمطابق خاتون قیدی نے سینٹرل جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون قیدی کو جیل کے احاطے سے پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

خاتون ایک گھنٹہ جیل کی دیوارپرلگےتاروں میں الجھی رہی۔ تاہم نہ انتظامیہ کی آنکھ کھلی نہ واچ ٹاورزپرموجوداہلکارجاگے۔ خاتون قیدی واچ ٹاورسےصرف10میٹردوری پرموجود تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ نےبتایاکہ خاتون قیدی کے خلاف جیل سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ایسٹ کاکہناتھاکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے واقعہ رپورٹ نہیں کروایا گیا،جیل انتظامیہ کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ سماء

CENTRAL JAIL

Tabool ads will show in this div