کیوبا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، آٹھ فوجی ہلاک

fb136b71-0d65-42b2-8538-a5a14a4ba87a-640x360-524x300 ہوانا : لاطینی امریکا کے ملک کیوبا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اندوناک حادثے میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوبا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کا حادثہ کیوبا کے مغربی پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ طیارے نے دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک ایئرپورٹ سےاُڑان بھری، پرواز کے بعد 55 کلومیٹر دور طیارہ زمین پہ آگرا۔ فوجی ترجمان نے طیارے میں سوار آٹھوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے۔ سماء

Military Plane

military personnel killed

Tabool ads will show in this div