فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

FSD SHO DIED VO EX 29-04

فیصل آباد: مدينہ ٹاؤن ميں گھر پر چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن ميں پوليس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس میں ایس ایچ او مہر ندیم انجم اور کانسٹیبل شہزاد شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او مہر ندیم انجم اور کانسٹیبل شہزاد ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

پوليس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، ڈکيتي اور اغواء برائے تاوان کي وارداتوں ميں ملوث ہيں جو چھاپے کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سماء

MARTYRDOM

suspects

police officials

Constable Shahzad

Madina town

SHO Mehr Nadeem Anjum

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div