تین سال کے دوران ریوینیو میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

ishaq-dar-640x480

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ تین سال کے دوران ریوینیو میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی دارلحکومت میں سارک اکنامک چیلنجز کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان انفراسٹرکچر بنک بنانے کے لئے ورلڈ بنک سے بات ہوئی ہے۔ ٹیکس چوری روکنے کے لئے سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کو اگلے سال تک دفن کر دیں گے۔ اس سال بجٹ کا خسارہ بھی کم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اکنامک بلاک کی شکل میں ترقی کرنے کے لئے جنوبی ایشیاء کے ممالک کو ایک ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ سماء

economic

TAX

finance minister

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div