پرویز مشرف کا ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ
دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ نے ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے قومی سلامتی کے امور پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اجلاس میں موجود لوگوں میں سے کس نے خبر لیک کی۔ قوم کو بتایا جائے خبر لیک کرنے والے اصل کردار کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ چھوٹی قربانی دیکر اصل کردار کو بچایا جارہا ہے۔ قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ سماء