ڈان لیکس کی رپورٹ بھی لیکس ہی لگ رہی ہے
اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں حکومت نے کرمینل انویسٹی گیشن کو محکمانہ انکوائری میں تبدیل کردیا، پہلے ہی کہہ دیا تھا کچھ نہیں ہوگا۔
سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں طارق فاطمی کا صرف تبادلہ ہوا ہے، ڈان لیکس کی رپورٹ بھی لیکس ہی لگ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون وآئین سے مبرا نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔ سماء