بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، خطرناک صورتحال کے پیش نظر آئندہ 2 روز کے دوران مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی، نصیر آباد، قلات، کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ  قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

MetOffice

bakery

Tabool ads will show in this div