ونود کھنہ نے کینسرکو6 سال تک کیوں چھپایا؟
ممبئی: دوروز قبل کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ نے 6 سال تک اپنی بیماری کو چھپائے رکھا تھا۔ رواں سال کے آغاز میں ونود کھنہ نے اپنے علاقے سے طویل غیر حاضری کے باعث ظاہرکیا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونود کھنہ کینسرکے علاج کیلئے کئی باربار بیرون ملک بھی جا چکے تھے ۔ ونود کھنہ اداکاری کے بعد سیاست میں سرگرم تھے اور بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورسے بی جے پی کے ٹکٹ پررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال کے آغازمیں پٹھان کوٹ حملے کے موقع پربھی ونود کھنہ نے اپنے علاقے کا دورہ نہیں کیا تھا۔
رواں سال کے آغازمیں ونود کھنہ نے کہا تھا کہ انہیں اپنی بیماری کے بارے میں اس لیے بتانا پڑرہا ہے کیونکہ وہ سیاستدان ہیں،حلقے میں طویل غیرحاضری پرانہیں ایسا کرنا پڑا۔
شروعات میں ونود کھنہ نے اپنی موذی بیماری کو اس لیے بھی چھپایا کہ کیونکہ ان کی بیٹی کابہت اہم امتحان تھا اور اس وقت اسے والدین کے سہارے کی ضرورت تھی۔
انتقال سے تقریبا ایک ماہ قبل ونود کھنہ کی اسپتال میں لی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد بہت سے مداحوں کو علم ہوا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سماء