دریائےسندھ میں پانی کابہاؤبڑھنےلگا،ڈی جی خان میں بچاؤبندٹوٹ گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ :


ڈیرہ غازی خان : دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھنے لگا ہے، ڈیرہ غازی خان میں بچاؤ بند ٹوٹ گیا، جب کہ امدادی کارروائیوں کیلئے فوج بھی میدان میں ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

 

دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے، جب کہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک خورد میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر 4 لاکھ75ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس سے تین سو سے زائد دیہات متاثر ہوئے، فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔

 

ڈیرہ غازی خان میں جکھڑ امام شاہ کے مقام پر بچاؤ بند ٹوٹ گیا۔ جس سے پانچ بستیاں ڈوب گئیں، پانی جامپور کی جانب بڑھنے لگا۔ امدادی کارروائیوں کے لئے فوج طلب کرلی گئی۔حاجی کماند کے مقام پر دو سو سال پرانا قبرستان بھی ڈوب گیا۔ مظفر گڑھ میں ہیڈ تونسہ کے تمام دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔

 

سکھر میں گڈوبیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ پنوعاقل، روہڑی کے متعدد دیہات زیر آب ہے،جہاں درجنوں دیہات کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ تھانہ قادر پور کی عمارت میں بھی پانی داخل ہوگیا، گھوٹکی میں بھی سیلابی ریلا کچے کی آبادی میں داخل ہوگیا، قادرپور، رونتی، آندل سندرانی کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div