شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا
سیول: جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا ہے۔ میزائل نے کتنا فاصلہ طے کیا ؟ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا۔
جنوبی کوریا کے ملٹری چیف آف اسٹاف کے مطابق بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ پیانگ یانگ کے شمال میں صوبہ جنوبی پیونگن سے کیا گیا۔ تاہم شمالی کوریا نے اب تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے یہ تجربہ بھی ناکام رہا ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔
بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب چند گھنٹے پہلے امریکا نے سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے خلاف اقدام کا مطالبہ کیا۔ سماء
US president
ballistic missile
Korean peninsula
تبولا
Tabool ads will show in this div