خان صاحب کو فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، مریم

MARYAM ORANGZAIB ON IK RBPR 28-04

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MARYAM-ORANGZAIB-ON-IK-RBPR-28-04.mp4"][/video]

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب کو ایک بار پھر فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، اب تو لوگ بھی عمران خان کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے، عمران خان نے گالی، انتشار، فساد، جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو بین الاقومی ایئرپورٹس پر اس لئے روکا جاتا ہے کہ آپ دوسرے ممالک کے لیے سیکورٹی رسک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جھوٹ اور نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔ اگر خان صاحب میں اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو بندے کا نام بتاتے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والے آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہے ہیں۔ عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے۔ عمران صاحب اللہ، رسول اور قرآن شریف کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں لیکن میٹرو اور پل بنانا آپ کی قسمت میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص جھوٹ بولتا ہے خدا بھی اس کی مدد نہیں کرتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہے؟ آج آپ بیمار بیمار لگ رہے ہیں کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران صاحب آج خالی کرسیوں کو خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو بند کرنے، کیلیفورنیا کے کورٹ کے فیصلے، پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے فراڈ اور اپنی بے نامی جائیداد کے بارے میں بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے گالی انتشار فساد جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے، میں چینلز سے درخواست کرتی ہوں کہ جلسہ کا فضائی منظر دکھائیں تاکہ عمران خان کی غلط فہمی دور ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عمران خان کو بے شرم کہتے ہوئے شرم آتی ہے مگر آپ کے لیے اس لفظ کا اور کوئی متبادل نہیں۔ عمران صاحب لوگ بھی اسی کی عزت کرتے ہیں جسے اللہ تعالی عزت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کبھی دن کی روشنی میں جھوٹ بول کر دکھائیں لیکن عمران صاحب جیسے جھوٹے اور چور رات کو اپنا کام کرتے ہیں۔ اے پی پی

IMRAN KHAN

MARYAM AURANGZAIB

PTI rally

KPK govt

panama case

Tabool ads will show in this div