شناختی کارڈ بنوانا آسان، شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری
کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا، مزيد ايک اور کی خوشخبری بھی سنادی، بولے دن ہو يا رات دفاتر 24 گھنٹے کھليں رہيں گے۔
چوہدری نثار علی خان نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، دن ہو یا رات شناختی کارڈ بنوانا اب آسان ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ںثار نے نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس فیزون میں نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا۔
دونوں میگا سینٹرز سے روزانہ 6 ہزار شناختی کارڈ پراسس ہوسکيں گے، معذور اور معمر افراد کیلئے الگ کاؤنڑرز بھی بنائے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے غيرملکيوں کو شناختی کارڈ کے اجراء اور بلاک شناختی کارڈ پر بھی وضاحت پیش کردی۔
شہریوں نے میگا سینٹرز کے قیام کو خوش آئند تو قرار دیا ساتھ ہی نادرا کے ذیلی دفاتر کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا۔ سماء