مون سون بارشیں، کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج سے پیر کے دوران کراچی سمیت بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پیر کے دوران کراچی،حیدرآباد ،میر پور خاص ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوں گی، جس کے باعث، کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

آج سے پیر کے دوران ژوب، سبی،نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن، پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارشیں ہوں گی۔

بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورشمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کشمیر،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث، مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ژوب، قلات،کوئٹہ،سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔ سماء

mon soon

sind

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div