ڈی جے بٹ نےٹیکس نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:

لاہور:تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت پانے والے ڈی جے بٹ کے وکلاء نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کردیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے  جاری نوٹس کا حتمی جواب دینے کے لئے 15 روز کا وقت  دیا تھا۔

ڈی جے بٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس نوٹس کا جواب جمع کرا دیا، نوٹس میں ڈی جے بٹ کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ہم ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نہیں بلکہ بطور میوزک ڈی جے رجسٹر ڈ ہیں اس لئے ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف سے رقم  ملنے کی صورت میں ہی ٹیکس دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جواب جمع کرانے کے بعد ڈی جے بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو ٹیکس عائد کرنے کا اختیارنہیں، جتنا ٹیکس عائد کیا گیا وہ بھی درست نہیں۔ وکیل نے کہا کہ ڈی جے بٹ کو بھیجے گئے ٹیکس نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس بھیجا تھا۔ سماء

PTI

PUNJAB

DJ butt

music

tax notice

Tabool ads will show in this div