حج پر کون جائے گا؟ قرعہ اندازی ہوگئی

Plane-your-short-hajj-with-al-khair

اسلام آباد : کون خوش نصیب حج پر جائے گا، فیصلہ ہوگیا، وزارت مذہبی امور ميں حج درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوگئی، سرکاری اسکيم کے تحت اس سال ايک لاکھ 7 ہزار عازمين حج کی سعادت حاصل کریں گے، کامياب اميدواروں کو بذريعہ ايس ايم ايس آگاہ کرديا جائے گا، ویب سائٹ کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے، 90 برس سے زائد 197 افراد بغير قرعہ اندازی فریضہ ادا کریں گے۔

رواں سال کون کون فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بیت اللہ جائے گا، فیصلہ ہوگیا، وزارت مذہبی امور میں حج درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوگئی، اس سال 3 لاکھ سے زائد خواہشمندوں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، سرکاری اسکيم کے تحت 1 لاکھ 7 ہزار عازمين حج ادا کريں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج قرعہ اندازی میں کامياب اميدواروں کو بذريعہ ايس ايم ايس آگاہ کرديا جائے گا جبکہ کامیاب خواہشمندوں سے متعلق محکمہ حج کی ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، اس سال 90 سال سے زائد عمر کے 197 افراد کو بغير قرعہ اندازی کے بھيجا جائے گا۔ سماء

Sardar Yousuf

Hajj2017

Draws

Tabool ads will show in this div