وزیراعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:وزیراعظم میاں نوازشریف آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا خطاب شام 7 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا جبکہ ان کی تقریرنشرکرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ سماء کے رپورٹر کے مطابق سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کا عملہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف آج شام اپنے خطاب میں مئی 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے عائد کیے گئے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر چکا ہے، تحریک انصاف نے عام انتخابات میں منظم دھاندلی،انتخابات شفاف نہ ہونے اورعوام کا مینڈیٹ چرانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کا فیصلہ آج وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں قانونی اور سیاسی رفقاء نے وزیراعظم کو قوم سے خطاب میں رپورٹ عام کرنے کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا۔


رفقا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان بھی قوم سے خطاب میں کیا تھا اب دھاندلی کے الزامات مسترد ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا اجرا بھی اسی طرح ہونا چاہئیے۔سماء

PM

JUDICIAL COMMISSION

address

nation

Tabool ads will show in this div