حج 2017 کیلئے قرعہ اندازی آج وزارت مذہبی امور میں ہوگی

Al-khair-Hajj-policy-2015

اسلام آباد: حج 2017ء کے لئے سرکاری سکیم کے تحت جمع کی گئی درخواستوں کی قرعہ اندازی (آج) جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوگی۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق تین لاکھ 38 ہزار سے زائد جمع ہونے والی حج درخواستوں میں سے ایک لاکھ 7 ہزار کامیاب درخواست گذاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

قرعہ اندازی جمعہ کی سہ پہر تین بجے وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگی۔

حج 2017ء کےلئے سرکاری کوٹہ اسکیم کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے مجموعی طور پر تین لاکھ 38 ہزار 682 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آزاد کشمیر سے 2 ہزار 622، بلوچستان سے 6 ہزار 116، فاٹا سے 6 ہزار، گلگت بلتستان سے 5 ہزار 84، اسلام آباد سے 10 ہزار 333، خیبر پختونخوا سے 69 ہزار 779، پنجاب سے 1 لاکھ 55 ہزار 814، سندھ سے 72 ہزار 934 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

درخواستوں کی وصولی کا کام 17 اپریل سے 26 اپریل تک جاری رہا۔ رواں سال ایک لاکھ 7 ہزار 500 سے زائد افراد سرکاری سکیم جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اے پی پی

friday

hajj balloting

govt scheme

religious affairs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div