انکوائری کمیشن رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ جلد منظر عام پر لاکر پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت انکوائری کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے، رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آنے سے سب کے شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ ماننا ہی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے بہتر ہوگا۔ سماء

ECP

PTI

Politics

ImranKhan

KhursheedShah

Election2013

Tabool ads will show in this div