کرکٹرجنید خان اچانک غائب ہوگئے

junaid khan

راول پنڈی: کرکٹر جنید خان پاکستان کپ کے دوران اچانک غائب ہوگئے۔

سماءکےمطابق جنید خان پنجاب کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کپ کھیل رہے تھے۔آج پنجاب کی ٹیم کا سندھ کی ٹیم سے اہم میچ تھا۔ جنید خان میچ کے لیے گراؤنڈ نہ پہنچے۔جنید خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق ٹیم انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے بتایاکہ جنید خان کل تک ٹیم میٹنگ میں موجود تھے۔ جنید خان کی اچانک گمشدگی سے ٹیم انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے۔ کپتان عمراکمل کا کہناہےکہ جنید کے غائب ہونے سے وہ انتہائی پریشان ہیں۔ سماء

PUNJAB

junaid khan

pakistan cup

Tabool ads will show in this div