پاناما کیس؛ جے آئی ٹی کیلئےنام بھجوا دیے گئے

supreme-court-resumes-hearing-of-panama-leaks-case-e10ebe570c0d425d91b688ffc8ac8c63-640x360-1-2-640x360

اسلام آباد: پاناما کیس کا فیصلہ سنائے ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پرجے آئی ٹی کے لیے متعلقہ اداروں نے نام عدالت کو بھجوا دیے ہیں۔ ججز کی مصورفیات کے باعث جے آئی ٹی کی تشکیل میں آئندہ ہفتے تک تاخیر کا امکان ہے۔ پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ اداروں نے سپریم کورٹ کو نام بھجوا دیے ہیں۔ موصول نام حتمی منظوری کیلئے پاناما کیس کی سماعت کرنے والے 5 رکنی لارجر بنچ کو پیش کیے جائیں گے جومشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے ناموں کی منظوری دے گا۔

معتقلہ اداروں کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں سےکسی نام پر ججز مطمئن نہ ہوئے تو مزید نام مانگے جا سکتے ہیں۔

جے آئی ٹی کی تشکیل میں آئندہ ہفتے تک تاخیر کا امکان ہے کیونکہ پاناما کیس کا فیصلہ تحریر کرنے والے جج جسٹس اعجاز افضل خان جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی میں موجود ہیں، جو اتوار تک وطن واپس پہنچیں گے۔ بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ آئندہ ہفتے چھٹی پر ہوں گےتاہم قوی امکان ہے کہ اتوار تک جے آئی ٹی کیلئے ناموں کے حوالے سے اُن کی رائے سامنے آ جائے گی۔

پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کو دیے گئے ناموں کے ساتھ متعلقہ افسران کی قابلیت اور تجربے کی تفیصلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔

سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے کے وائٹ کالر کرائم جبکہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے افسران کیلئے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا تجربہ ہونا لازمی قرار دیا تھا۔ سماء

JIT

islamabad flights

Panama leaks

panama case

Tabool ads will show in this div