خوبرواداکارہ کےقتل کیس میں پیش رفت

qismat-baig-640x408

لاہور: عدالت نےاداکارہ قسمت بیگ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی اور پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان میں رانا مزمل، عابد ، اعظم ،حبیب الرحمان اور رضوان شامل ہیں۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اداکارہ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اور ان پر قتل کا الزام بے بنیاد ہے۔

عدالت نے ملزمان کے انکار پر استغاثہ کو اپنے گواہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ مقدمے پر مزید کارروائی اٹھائیس اپریل کو ہوگی۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

Qismat Baig

Tabool ads will show in this div