معظم علی کی ایف آئی اے کو حوالگی کیخلاف درخواست، وفاق سمیت فریقین کو نوٹس

ویب ایڈیٹر

کراچی : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کی ایف آئی اے کو حوالگی کیخلاف درخواست پر وفاق، ڈی جی رینجرز، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے گئے، سندھ ہائی کورٹ نے 30 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیے ؛ انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے احکامات دیئے، معظم علی

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی ايف آئی اے کو حوالگی کیخلاف ان کی اہلیہ سعیدہ بانو نے درخواست دائر کردی، سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دوران سماعت وفاق، ڈی جی رينجرز اور ايف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ معظم علی کا متحدہ کے سینئر رہنماء کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل ستمبر 2010ء میں ہوا جبکہ معظم علی 2007ء کے بعد برطانیہ نہیں گئے۔

سعیدہ بانو نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی رپورٹ طلب کی جائے اور معظم علی کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ 

مزید پڑھیے ؛ ڈاکٹر عمران فاروق قتل، معظم علی کے جے آئی ٹیم میں سنسنی خیز انکشافات

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات لندن پولیس کررہی ہے جبکہ پاکستانی ایجنسیز بھی برطانوی پولیس کی انٹیلی جنس سمیت دیگر امور میں معاونت کررہی ہیں۔ سماء

AltafHussain

Killer

DrImranFarooq

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div