مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملہ؛3 ہلاک

camp

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر ميں لائن آف کنٹرول کے قریب ضلع کپواڑہ میں پنزگام فوجی کیمپ پرحملے میں  بھارتی فوجی افسر سمیت تین اہلکارہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  لائن آف کنٹرول کے قریب ضلع کپواڑہ میں پنزگام فوجی کیمپ پرحملے میں فوجی افسر سمیت تین اہلکارہلاک ہوئے۔حملے میں پانچ فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ں فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔ فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال فوجی کیمپ پرحملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی۔ سماء

Indian Soldiers

Kupwara

Tabool ads will show in this div